اسلام آباد (پاک صحافت) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مرضی کے ججز نہیں لگا رہی، ججز کی تعنیاتی کے لیے پورا میکنزم بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ججز فیصلے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔ ججز کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں ججز کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم میں حمایت کے حوالے سے سوال پر اپنے جواب میں بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ اگر مولانا مائنڈ چینج کرتے تو ہمارے پاس 8 سے 10 اراکین موجود تھے۔