اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی پوری تیاری کر لیا گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہے تو قوم کو بتائیں تاکہ قوم اپنا فیصلہ لے لے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اسرائیل کی تعریفیں کر رہے تھے، کہیں ایسا تو نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے؟ جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جواب دیا کہ مریم نواز نے جواب میں کہا کہ مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری نہیں ہورہی تو بہت ساری نیوز ایجنسیاں اور لوگ رپورٹ کر رہے ہیں، مگر کوئی تردید نہیں آ رہی۔ مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے دوستی کرنی ہے تو یہ آپ نہیں کر سکتے، یہ آپ کا ذاتی فیصلہ نہیں، 22 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے، ان کو اعتماد میں لیں اور سچ بتائیں۔