حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا، راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر میں جاری الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ  حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا، کئی پرتشدد واقعات ہوچکے، حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ  کشمیر انتخابات میں وزرا نے کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے، آج پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری  یاسین کے حلقہ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کےجھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں، آپ کو چاہیے تھا کہ کم ازکم آزاد کشمیرمیں آزادانہ الیکشن کرواتے، آپ نے پہلے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے