اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن حکومت یہ کام غیرقانونی طریقے سے کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ابھی تک مشاورت نہیں کی گئی۔ قانون کے مطابق چئیرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے۔ کیا حکومت میں ہمت ہے قانون کی نفی کرکے چیئرمین نیب کو توسیع دے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں نامناسب روش اختیار کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن ارکان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، جس کے خلاف الزام لگانا ہے مقدمہ درج کرائیں، کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کی سیاسی زندگی سے کھیلے۔
Short Link
Copied