حکومت نوازشریف کی صحت کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن پر نظر رکھے۔ امیرمقام

امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نواز شریف کی صحت کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سمیت دیگر مسائل پر نظر رکھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جلنے والی حکومت جلتی رہے گی۔ وہ ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے۔ فیصلے کر کے مکر جانا عمران نیازی کی پرانی عادت ہے۔ برطانوی ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی راستہ اپنائیں گے، امید ہے انصاف ملے گا۔

امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ چور حکمران آٹا، چینی، دوائی، پٹرول، بجلی، گیس اور مہنگائی پر نظر رکھیں۔ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں۔ عمران نیازی نہیں کہ عدالت سے بھاگ جائیں، نوازشریف اور ساتھیوں نے ہمیشہ عدالت کا بہادری سے مقابلہ کیا، آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا آٹا، چینی، دوائی دینے کے بجائے ظالم حکومت نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔ عمران نیازی اور ان کی حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ نوازشریف بیمار ہیں، اب ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے