منظور وسان

حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری پاکستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں اور پی ٹی آئی حکومت دونوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے۔

مشیر زراعت وزیراعلی سندھ منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جہاں معیشت و تجارت کو تباہ کردیا ہے وہی زرعی سیکٹر کو بھی برباد کردیا ہے۔ اس وقت عام شہریوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے