اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران ناجی بنہاسین نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے موجودہ پروگراموں اور مستقبل میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ وزیر خزانہ نے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کی اعانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملک کی ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Short Link
Copied