حکومت مخالف لانگ مارچ کے متعلق پیپلزپارٹی کا بڑا اعلان

پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی دیگر ہم خیال جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پی پی پی نے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو اپنے حکومت مخالف لانگ مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی ایم، پاکستان عوامی تحریک سیمت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے