اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت ملک سے غربت کو نہیں بلکہ غریبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں غربت کا نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ شامل ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آٹا، چینی اور تیل جیسے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے۔ جتنی مہنگائی اس وقت ملک میں ہے اس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گالم گلوچ کلچر کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
Short Link
Copied