لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے وفاقی حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ، جبکہ ان کو پتہ ہونا چاہیے عدلیہ اور حکومت کا الگ الگ کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے کیسز کو ٹارگٹ کر رہی ہے اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اندھیر نگری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اثاثوں والا کیس بنایا گیا، ایک ہی دن میں ایک ہی نوعیت کے دو کیسز میں پیشی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔