بلاول بھٹو

حکومت سے بات چیت جاری، ہم سب کو مل کر ملکی معیشت سنبھالنی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت سے بات چیت جاری، ہم سب کو مل کر ملکی معیشت سنبھالنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت پی پی پی کی شکایت دور کرنے کے لیے جو ہوسکتا ہے وہ یہ ہو تاکہ ہم مل کر بجٹ منظور کرسکیں اور ملک کو اس معاشی مشکلات سے نکال سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی بہتری کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی عوامی مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا ہے اور بجٹ میں غریب عوام کو مفت سولر کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ لوڈ شیڈنگ سے ریلیف ملے گا۔ یہ بات انہوں نے لیاری میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تین نسلوں سے ایک شہر کی جدوجہد میں حصہ لیا اور لیاری کے عوام کے ساتھ مل کر دو آمروں کا مقابلہ کیا اور شہریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔ میں بھی جب سے سیاست میں آیا ہوں کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتا آرہا ہوں، وہ شہر جس میں بینظیر بھٹو پیدا ہوئیں اور میں خود پیدا ہوا، اس کی ترقی کے لیے میں یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتا ہوں۔

چیئر مین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے ہم نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں حکومت بنائی ہے اور ہم پر اعتماد کرکے پیپلزپارٹی کو منتخب کروایا ہے، اسی لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے