حکومت سے اختلاف اپنی جگہ، امن و امان پر ساتھ ہیں، فیصل کریم کنڈی

(پاک صحافت) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے اختلاف اپنی جگہ، امن و امان پر سب ایک ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال اچھی نہیں، صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات 2006ء سے خراب ہوئے، ہماری حکومت آئی تو امن کے لیے سب نے قربانی دی۔

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن کے لیے اسکول کے بچوں نے قربانی دی، اے پی ایس کے بچوں کی قربانی ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب امن کی تلاش میں ہیں، ہماری کوشش رہی ہے کہ حکومت امن و امان کے لیے کام کرے، ماضی میں افغانستان کے لوگوں کو خیبر پختون خوا میں آباد کر کے غلط فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے