حکومت سندھ کا منشیات کی تیاری میں استعمال اشیاء کے خلاف آپریشن کا حکم

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال اشیاء کے خلاف آپریشن کا حکم دیدیا۔ شرجیل میمن نےمنشیات کی تیاری میں چیزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان اشیاء کی دکانوں پرفروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دکاندار منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت نہ کریں اور محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع ملے گی تو کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلی قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایمار، ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے