حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے صوبائی حکومتوں کو بھی زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ سرزمین پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت انسداد دہشت گردی کے صوبائی ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بھی خیبرپختونخوا حکومت کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت امن وامان کا قیام صوبوں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے