حکومت دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ شازیہ مری

شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے لاہور کی انار کلی بازار میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی انار کلی بازار میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیئے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں معصوم بچوں اور غریب افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور لاہور بم دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انارکلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے