عطا تارڑ

حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جماعت اسلامی سے بات کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے پر تیار ہیں۔ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیاقت باغ کا جو معاملہ طے ہوا تھا اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں نان فائلر کو فائلر بنانے کے لیے سسٹم لایا جا رہا ہے، بجلی بلوں پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے