حکومت تین سال سے سیاسی انتقام میں جھلس رہی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت تین سال سے سیاسی انتقام میں جھلس رہی ہے،یہ اپنی نا اہلی اور ناکامی میں جل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  حکومت کی نالائقی نااہلی، چوری اور کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں. عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے ڈیوڈروز کو بلاکر ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کی تھی بالکل اسی طرح جس طرح بشیر میمن کو بلاکر نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف مقدمات بنانے کا کہا تھا، عمران خان نے اپنے ٹاؤٹ شہزاد اکبر کے ذریعے یہ اسٹوری پلانٹ کرائی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ڈی فیڈ فنڈ میں کرپشن کے رنگ لیڈر نے شہبازشریف پر کرپشن کے رنگ لیڈر ہونے کے الزامات بھی لگوائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ندن میں شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی پلانٹڈ خبر پر پانچویں مرتبہ التوا مانگا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی بھاری قرضے لئے جبکہ اس حکومت نے بیس ہزار ارب کے قرضے بھی لئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے