حکومت بدترین انتظامی تخریب سے عوامی مسائل میں اضافہ کر رہی۔ شہبازشریف

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت بدترین انتظامی تخریب کے ذریعے ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت مہنگی بجلی استعمال کررہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے صارفین کے لیے گیس، بجلی کی قلت کے نئے بحران کی اطلاعات افسوس ناک ہیں، گیس اور بجلی کے تعطل سے صنعتی سرگرمیاں اور کاروباری ماحول متاثر ہوگا۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے حکومتی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے