حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کو کم کرنے بالخصوص غریب اور مزدور طبقے پر بوجھ نہ ڈالنے کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ایک پالیسی وضع کرے گی جس میں موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ بڑی گاڑیاں رکھنے والے امراء سے پٹرول کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا کیونکہ تب تک اوگرا کی طرف سے کوئی سمری نہیں آئے گی۔ یکم مئی کو اگر قیمتیں بڑھتی ہیں تو ان میں کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ بالخصوص غریب طبقے کے مسائل کو ذہن میں رکھ کر کوئی پالیسی وضع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے