شہباز شریف

حکومت بجلی پیدا کرنے کے مقامی ذرائع پر کام کر رہی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے مقامی ذرائع پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ذرائع میں پن بجلی، کوئلہ، شمسی توانائی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی ایندھن کی درآمد کم کرنے میں مدد دے گی، اس بجلی سے ٹیرف کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں بھی مدد گار ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا، کے 3 منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100 میگا واٹ بجلی شامل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے