حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگاناچاہتی ہے، بلاول

بلاول بھٹو

کراچی (پاک  صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدو جہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں اور پیپلز پارٹی کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے  ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختار بنا دینا منظور نہیں ہے، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا اور حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے