رانا مشہود

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا مشہود نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا کام سچ کو سامنے لانا ہے، افواہ ساز فیکٹریاں صرف لوگوں کے ذہن خراب کرتی ہیں۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہورہے ہیں، معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن شور مچاتے رہیں گے، ملک ترقی کرتا رہے گا، بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط ہوگی، معاشی مضبوطی ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے