بلاول بھٹو

حکومت اور وزارتوں کے خواہشمند نہیں، حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔ بلاول بھٹو

پشاور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، آپریشن عزم استحکام پر حکومت کی اے پی سی میں اپنا وفد بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام ہمارے نمائندوں پر بھروسہ مسائل کے حل کی وجہ سے کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت نفرت اور انا کی سیاست ہے، خیبرپختونخوا میں گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری سیاست کا سیاسی روایتوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے، ہم پختونخوا سے نفرت کی سیاست کرنے والوں کا مثبت سیاست کے ساتھ مقابلہ کریں گے، انشاءاللہ جیت اس سیاست کی ہوگی۔ تاریخ میں کبھی اتنے مسائل ایک ساتھ نہیں دیکھے، معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے، تاثر ہے کہ دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں۔ سیاستدان اگر مسائل حل نہیں کریں گے تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی مسئلہ درپیش ہے، بہادر افواج نے دہشتگردوں کو تاریخی شکست دی، ہمسایہ ملک کی پوری فوج ناکام ہوئی تو بارڈر کے اس پار پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں نے دہشتگردوں کی کمر کی ہڈی توڑی۔ پچھلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا سے لے کر بلوچستان تک ایک بار پھر دہشتگرد تنظیمیں سر اٹھارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے