شیری رحمان

حکومتی نااہلی اور نالائقی کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر آئے روز بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہی ہے جبکہ حکومتی نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے۔ بجلی کے فی یونٹ 2 روپے پیسے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے اس کے باوجود گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے