اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کے اراکین نے پاکستان، پارلیمنٹ اور ریاست مدینہ کے نام کو بھی بدنام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے جس بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
رہنما جے یو آئی ف حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکوتی ارکان کا مقصد، سیاسی پارلیمانی، جمہوری نظام کو بدنام کرنا اور صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنا ہے۔ عمران نیازی، پارٹی اور حکومت سلیکٹڈ ہے، اگر الیکٹڈ لوگ اسمبلی میں آتے تو ایسے نمونے نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی لوگوں اور خانہ بدوشوں کا ہجوم ہے۔
Short Link
Copied