مولانا فضل الرحمان

حکمران ہِل چکے ہیں، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں،فضل الرحمان

حب  (پاک صحافت) پاکستا ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو گرتی دیواریں قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ہِل چکے ہیں، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اِن حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو مرغیاں، کٹے لینے کا کہا جارہا تھا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کبھی امریکی نظام تو کبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسے مرتب کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے ہیں۔ تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسےمرتب کی جاسکتی ہے، ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، آگے بڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے