لندن (پاک صحافت) حنا پرویز بٹ کا لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کےخلاف پولیس کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔
حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کی بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
Short Link
Copied