لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے لندن سے پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز لندن سے وطن واپس آرہے ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے لندن میں جماعت کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز کو وطن واپس جانے کا کہا گیا ہے اور وہ چند روز میں پاکستان موجود ہوں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دے چکے ہیں جس پر وزیراعلی پرویز الہی نے ان کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس جاری کرچکے ہیں۔
Short Link
Copied