لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم جلد حکومت کا محاسبہ کریں گے اور نااہل و نالائق حکومت کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو لے کر ہم سڑکوں پر نکلیں اور ملک و قوم پر مسلط حکمرانوں کو گھر بھیج کر عوام کو نجات دلائیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکسز لگا رہی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔
Short Link
Copied