حمزہ شہباز کا تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ  شہباز تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے بھرپور آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ چلائی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موذی اور موروثی مرض ہے جس میں ناصرف مریض خود بلکہ اس کے اہلخانہ بھی تکلیف دہ مراحل سے گزرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا شعور بیدار ہونے سے مرض میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے