لاہور (پاک صحافت) نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیے گئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد صوبے میں سیاسی سطح پر بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے ن لیگ کی قیادت بھرپور کوشش کررہی ہے۔
Short Link
Copied