لاہور (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نگران وزیراعلی کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تین نام بھجوادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کےنام بھجوائے گئے تھے۔ اب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضی اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشاروت کیلئے کمیٹی قائم ہونے کے بعد حکومت اور اپوزيشن کمیٹی کو دو دو نام بھیجیں گے، کمیٹی کو تین دن میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کرنا ہے، ایسا نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا جو ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلی مقرر کردے گا۔
Short Link
Copied