حلفاً کہتی ہوں پنجاب میں 100 فیصد نوکریاں میرٹ پر دیں، مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ میری کابینہ میں 95 فیصد نوجوان ہیں، تمام نوجوانوں کے سامنے اقرار کرتی ہوں، ایک بھی نوکری سفارش پر نہیں ملی، 100 فیصد میرٹ پر نوکریاں دی گئی ہیں، حلفاً اقرار کرتی ہوں کہ ایک بھی نوکری میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں خطاب کے دوران کہا کہ آج کسان پیکیج پر عمل درآمد کا اعلان کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی ایگریکلچر پیکیج نہیں بنا، 50 ہزار سے کسانوں نے کارڈ وصول بھی کر لیے ہیں، 15 اکتوبر کو کسان کارڈ کی ایکٹویشن بھی ہوجائے گی۔

انہوں نے ملکی سیاسیت پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے بہت دیکھے آپ نے، 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری ملی؟ مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالم گلوچ ہو، جلاؤ گھیراؤ، گالی نکالنا آسان کام ہے، کیا ایسا پاکستان چاہتے ہو جس میں چور ڈاکو کے جھوٹے الزامات ہوں، جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈگری لے کر باہر نکلتے ہو تو طعنے سننا پڑتے ہیں کہ آپ روٹی توڑ رہے ہو، آپ ڈگری لے کر جاتے ہو، نوکری نہیں ملتی، مجھے احساس ہے، پنجاب میں نوکری دیتے وقت کسی نے پوچھا کہ وہ کونسی پارٹی کا ہے تو مجھے بتاؤ؟ انہوں نے کہا کہ جس اسپتال میں جاتی ہوں خیبر پختون خوا کے مریض ملتے ہیں، ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا، 100 سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری کر چکے، ہارٹ سرجری میں زیادہ تر خیبر پختون خوا کے بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے