حقیقت یہی پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف

جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حقیقت یہی ہے پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر کسی حد تک اداروں کا دباؤ رہا، آج کی پارلیمنٹ عالمی اداروں کا دباؤ بھی لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف سول نافرمانی کی بات کررہی ہے، سول نافرمانی کی بات 2014 سے ہورہی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ کی لیڈرشپ صحیح بات کررہی ہے، جو وعدہ کیا گیا اسے پورا کرنا چاہیے، بل پرسائن کریں یا نہ کریں ایکٹ بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے