حقیقت میں 25جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 25جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ، جو معاملات 2018 میں ہوئے وہی 2021میں سامنے آئے ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ وفاداریاں بدل لو ۔

تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے قائدین اور ووٹر جس قدر پرجوش تھے اس کی نظیر نہیں ملتی ، مگر الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کی حیثیت نہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بہت پر جوش اور بڑے جلسے کئے مگر انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے ، ہم انہیں مسترد کر تے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز آگے بڑھائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے