حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر لاہور کے اسکولوں میں 26 اگست کو تعطیل کا اعلان

داتا گنج بخش

لاہور (پاک صحافت) حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی مناسبت سے 26 اگست کو لاہور کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر لاہور کے اسکولوں کی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے