مریم نواز

حضرت داتا گنج بخش نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری کی دینی و روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عرس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کی بہترین میزبانی اور زائرین کے لئے بہتر سے بہترین انتظامات کی ہدایت کی، اس کے علاوہ عرس پر سیکورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں، انہیں احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سبیلوں پر رش سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے، وارڈن اور افسران عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے