اسلام آباد (پاک صحافت) امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللّٰہ کا قتل اسرائیل کی دہشت گردی ہے، جس سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی زندگی اسرائیل کے خلاف جدوجہد سے عبارت ہے، جن کی شہادت سےاسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
Short Link
Copied