لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کچھ حلقوں کے حتمی نتائج موصول ہوتے ہی جیت کی تقریر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر غلط تاثر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں محمد نواز شریف جیت کی تقریر کے لیے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر کا رُخ کریں گے، انشاء اللہ۔
Short Link
Copied