اسلام آباد (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ فیصل ووڈا کی نااہلی اور حالیہ کارکردگی کے سرٹیفکیٹ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و ناکامی کے واضح ثبوت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے پیپلزپارٹی کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، سرٹیفکٹ تقسیم کرنے کے عمل سے سلیکٹڈ کپتان کے کھلاڑی بھی سلیکٹڈ اور نااہل نکلے۔
نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے خارجہ، دفاع، معاشی، قانون سازی سے متعلق پالیسیاں ناکام ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لئے اسٹیٹ بینک بل منظور کروانے والے حکومت کے وزیر خزانہ بھی ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے ریکارڈ ٹول ٹیکس بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا تو انہیں کس کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیا گیا؟
Short Link
Copied