بارش

حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے نقصانات پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے۔ بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال نارمل ہے، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے