لاہور (پاک صحافت) بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست میں ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی قدم ہوگا، امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔ گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پر حملہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے، گورنر ہاوس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک مزید فتنے اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
Short Link
Copied