حالات حکومت کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن ق  کے صدر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ملک کی حالیہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کو مشورہ دیا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے کیوں کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں اور جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے پنجاب حکومت کے وزراء نے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے گیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے ، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علیم خان نے چند ماہ قبل پنجاب کے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اب علیم خان نے علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے