فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ مرکز اور پنجاب میں ن لیگ حکومت بنائے گی۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ایک ہوائی جہاز چلا اور پی ٹی آئی کی حکومت بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سربراہ نے تعمیر اور ترقی کے بجائے سب کو جیلوں میں ڈالنے کا نعرہ لگایا تھا۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت میں مخالفین کے خلاف کرپشن کے جھوٹے کیسز بنائے گئے، لوگوں کو جیل بھیجنے والا آج خود جیل چلا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں سہولتیں نہیں دیتا تھا اور خود عدالت سے کبھی سائیکل اور کبھی دیسی مرغی مانگتا ہے۔
Short Link
Copied