حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ن لیگ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر کہ آج مہنگائی سنگل ڈجٹ پر آچکی ہے، مہنگائی پہلے کی نسبت آج کافی حد تک کم ہو چکی ہے، ن لیگ نے اپنے منشور میں مہنگائی انتہائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔

بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو پھولوں کا تاج نہیں تھی، چیلنج دے کرروایتی خدمت کا سفر شروع کیا چھ ماہ میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی لائےہیں، 9 ارب ڈالر کے فارن ایکسچینج ریزور 18 ارب تک جائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر اور کرنسی مستحکم ہے جس سے معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی سے عوامی مشکلات کم ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت پہلے 280 اب 269 روپے ہے، حالات تو مشکل ہی ہے لیکن پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے