حافظ نعیم الرحمان کی مسلم لیگ (ن) کراچی کی قیادت سے اہم ملاقات

جماعت اسلامی ن لیگ

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں جماعت اسلامی کے وفد نے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں (ن) لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا تو وہ سوا تین کروڑ لوگوں کا میئر ہوگا، جماعت اسلامی اتنا ظرف رکھتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات بڑی مشکل سے ہوئے لوگ کروانا نہیں چاہتے تھے۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہر کی ترقی کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کے بنیادی مسائل کو نہیں سنا جا رہا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جماعتوں میں اتفاق رائے کے لیے (ن) لیگ اپنا کردار ادا کرے گی۔ پُرامید ہوں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں اتفاق رائے ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے