حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

حافظ نعیم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے۔ عوامی فلاح کا یہ مشن اور پاکستان کی ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت سے متعلق پاکستان کامؤقف واضح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے