حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے عمران خان کو مصنوعی آفت قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کے لئے آسمانی نہیں بلکہ مصنوعی آفت ہے جس نے ملک بھر میں تباہی و بربادی پھیلائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم کو نہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا خود گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عمران نیازی جس کے پاؤں پکڑنے ہیں پکڑلو آپ کی سیاست اور حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اس آفت سے قوم کو نجات دلانے کیلئے آج اپوزیشن کی قیادت کی بیٹھک ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔ نااہل و نالائق حکومت کا خاتمہ بہت جلد ہوگا اور عوام کو ظلم و جبر سے نجات دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے