ملتان (پاک صحافت) ڈائریکٹر حج کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر حج ریحان عباس نے کہا ہے کہ پہلی حج فلائٹ 159 مسافروں کو لے کر جدہ سے ملتان پہنچ گئی ہے، دوسری نجی حج پرواز کے ذریعے 100 سے زائد حجاج لاہور بھی پہنچے ہیں، حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔
حج ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، بہت جلد دیگر فلائٹس بھی ایک ایک کرکے پاکستان پہنچ جائیں گی۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، حکام کے مطابق مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا آج سے آغاز ہوا ہے، اب تیسری پرواز اسلام آباد آئے گی۔
Short Link
Copied