راولپنڈی (پاک صحافت) 9 مئی کے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہو گئی۔شر پسند دانش وحید لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آور شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔شر پسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا تھا۔ شر پسند دانش وحید پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صفِ اوّل میں رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Short Link
Copied